عروج ناصر کے دوسرے شوہر کون ہیں؟

June 08, 2023

فوٹو، اسکرین گریب

اسلامی تعلیمات پر عمل پیرا ہونے کے لیے شوبز انڈسٹری کو خیرباد کہنے والی اداکارہ عروج ناصر نے ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم یوٹیوب پر اپنے چینل کا آغاز کیا ہے۔

عروج ناصر نے یوٹیوب چینل پر اپنی دوسری شادی کے حوالے سے ایک تفصیلی ویڈیو بھی شیئر کی ہے۔

عروج ناصر اور ان کے دوسرے شوہر شیراز چوہدری اسکول میں کلاس فیلو تھے، دونوں اسکول ختم ہونے کے بعد اپنی زندگیوں میں مصروف ہوگئے۔

عروج ناصر کی شادی اداکار نعمان مسعود سے ہوئی اور شیراز چوہدری برطانیہ میں اپنی اہلیہ اور بچوں کے ساتھ زندگی گزار رہے تھے۔

سابقہ اداکارہ کی شیراز چوہدری سے کورونا لاک ڈاؤن کے دوران کچھ دوستوں نے دوبارہ ملاقات کروائی اور پھر ان دونوں نے ایک دوسرے کو جاننے کے بعد جلد ہی شادی کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

عروج ناصر نے انکشاف کیا کہ شیراز چوہدری نے اُنہیں اپنے سابقہ ​​خاندان کے بارے میں سب کچھ بتایا کہ ان کے اپنی پہلی بیوی کے ساتھ تعلقات بہت اتار چڑھاؤ سے گزر رہے تھے اور ان کے 3 بچے بھی ہیں۔

اُنہوں نے مزید بتایا کہ جب شیراز چوہدری نے مجھے شادی کی پیشکش کی تو میں بھی طلاق یافتہ تھی اور اپنی بیٹی آیت فاطمہ کے بارے میں فکر مند تھی۔

یاد رہے کہ عروج ناصر اور اداکار نعمان مسعود کی شادی بہت کم عرصے کے بعد ہی ختم ہوگئی تھی۔