• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مجھے آخری لمحات میں ان گنت پروجیکٹس سے نکالا گیا، پائل سرکار


فوٹو: بھارتی میڈیا
فوٹو: بھارتی میڈیا 

بھارتی اداکارہ پائل سرکار نے بنگالی فلم انڈسٹری میں اپنے تجربات شیئر کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ کس طرح انہیں آخری لمحات میں ان گنت پروجیکٹس سے نکالا گیا اور گزشتہ چند برسوں میں اس طرح کی کئی شکایات کے معاملات سامنے آئے ہیں۔

گفتگو کے دوران اداکارہ نے اعتراف کیا کہ فلم انڈسٹری اور سیاست آپس میں جڑے ہوئے ہیں، لیکن ایسا نہیں ہونا چاہیے جہاں انڈسٹری پر سیاست کی ڈکٹیشن (حکم چلانا) چلنے لگے۔

انہوں نے کہا کہ بہت زیادہ سیاسی اثر و رسوخ کی وجہ سےجو لوگ واقعی حقدار ہیں انہیں دیوار سے لگا دیا گیا۔ ایسا نہیں ہونا چاہیے تھا۔

پائل نے مزید کہا کہ میں یہاں گزشتہ 20 سال سے اداکاری کر رہی ہوں اور میں نے بہت سے بڑے ناموں کے ساتھ کام کیا ہے۔ اس لیے میں نے چھوٹی عمر سے ہی انڈسٹری کو دیکھا ہے اور گاس میں آنے والی تبدیلیاں بھی دیکھی ہیں لہٰذا میں فرق اچھی طرح جانتی ہوں۔

انہوں نے بات آگے بڑھاتے ہوئے کہا کہ اب مجھے یہ کہتے ہوئے برا بھی لگ رہا ہے لیکن میں بھی اس کا شکار رہی ہوں۔ جہاں مجھے معلوم ہے کہ کس طرح کسی بڑے پروڈکشن ہاؤس کی جانب سے آخری لمحات میں پروجیکٹس کی پیشکش کیے جانے کے بعد 2 سے 3 بار نکالا گیا۔ میں اسکرپٹ پڑھنے جا رہی ہوتی ہوں اور مجھے فون آتا ہے کہ آج یہ نہیں ہو پا رہا اور اگلی بار جب ہوگا تو بتا دیا جائے گا۔

پائل سرکار نے کہا کہ میں ان کا نام نہیں لینا چاہتی کیونکہ اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔ ایسا ایک بار نہیں بلکہ کئی بار ہوا ہے۔ مجھ سے رابطہ کیا گیا اور پھر نکال دیا گیا۔ میں نے اس کے لیے کبھی ہمدردی نہیں مانگی۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید