ریمبو نے دوستوں کے ساتھ مل کر بدتمیزی کی، گریٹر اقبال پارک کی متاثرہ خاتون

June 08, 2023

گریٹر اقبال پارک میں خاتون سے بدتمیزی کے مقدمہ میں متاثرہ خاتون کا کہنا ہے کہریمبو نے دوستوں کے ساتھ مل کر ان سے بدتمیزی کی۔

متاثرہ خاتون نے سیشن کورٹ لاہور میں پیش ہو کر اپنا بیان ریکارڈ کروا دیا۔

اپنے بیان میں خاتون نے مؤقف اختیار کیا کہ 14 اگست کو ملزم عامر سہیل عرف ریمبو نے اپنے 16 دوستوں کے ہمراہ مینار پاکستان پر مجھے بلایا، اوراپنے دوستوں کے ساتھ مل کر مجھ سے بدتمیزی کی۔

دوران سماعت عامر سہیل سمیت 16 ملزمان عدالت میں پیش ہوئے۔

تھانا لاری اڈا پولیس نے ملزمان کے خلاف چالان عدالت پیش کر رکھا ہے۔

عدالت نےسماعت 20 جون تک ملتوی کرتے ہوئے خاتون کو آئندہ سماعت پر جرح کیلئے طلب کرلیا۔