امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ آج صبح لبنان پر کیا گیا اسرائیلی حملہ نہیں ہونا چاہیے تھا، حملہ اس خاص دن ہوا جب ہم ایران کے ساتھ ڈیل کرنے کے قریب ہیں۔
اپنے بیان میں امریکی صدر ٹرمپ نے کہا کہ اسرائیل کو کسی بھی خطرے کے خلاف اپنے دفاع کا حق ہے، اسرائیل کا حملہ بےمعنی تھا، اس میں کوئی ہلاک یا زخمی نہیں ہوا۔
انھوں نے کہا اسرائیلی حملے سے ایران ڈیل کے عمل میں خلل نہیں ہونا چاہیے، ہم لبنان سمیت مشرق وسطیٰ میں قیام امن کیلئے ڈیل کے بہت قریب ہیں۔
ٹرمپ کا کہنا تھا کہ تمام فریقین کو پیچھے ہٹ جانا چاہیے، اسرائیل کی جانب سے لبنان میں کہیں بھی حملے نہیں ہونے چاہیئیں۔
انہوں نے کہا کہ حزب اللّٰہ کی جانب سے بھی اسرائیل پر کوئی حملہ نہیں ہونا چاہیے۔ یہ ایک طویل اور خوبصورت امن کا آغاز ہوسکتا ہے، اسے ضائع نہیں ہونے دیں۔