جون کےلیے ایل این جی سستی ہوگئی

June 08, 2023

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے کہا ہے کہ جون کےلیے مائع قدرتی گیس (ایل این جی) سستی ہوگئی۔

اوگرا کے مطابق جون کےلیے ایل این جی 0.71 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو تک سستی کردی گئی ہے۔

اتھارٹی نے بتایا کہ سوئی ناردرن سسٹم پر ایل این جی 0.68 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو سستی کی گئی ہے جبکہ سوئی سدرن سسٹم پر ایل این جی 0.71 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو سستی کی گئی ہے۔

سوئی ناردرن سسٹم پر ایل این جی کی نئی قیمت 12.71 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی ہے۔

اسی طرح سوئی سدرن سسٹم پر ایل این جی کی نئی قیمت 12.94 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کردی گئی۔