کیلی فورنیا، مسلمانوں کی سب سے بڑی جماعت اکنا کو بہترین این جی او کا اعزاز مل گیا

June 09, 2023

امریکی ریاست کیلی فورنیا کی اسمبلی نے مسلمانوں کی سب سے بڑی جماعت، اسلامی سرکل آف امریکہ ( اکنا) کی این جی او ’اکنا ریلیف سدرن کیلی فورنیا‘ کو اس کی شاندار امدادی خدمات پر سال کی بہترین این جی او کے اعزاز سے نوازا ہے۔

امریکا کے ریاستی صدر مقام میں منعقدہ ظہرانے کی تقریب میں غیرسرکاری تنظیموں کو ان کی خدمات کے نتیجے میں اعزاز سے نوازا گیا۔

اس موقع پر منعقد کی جانے والی اس تقریب میںجنوبی کیلی فورنیا میں ضرورت مندوں، آفات ارضی و سماوی کے دوران بے گھروں کو پناہ گاہیں اور دیگر امدادی خدمات انجام دینے والی غیر سرکاری تنظیمیں موجود تھیں۔

یہ اعزازات اسمبلی کی طرف سے اسمبلی کی رکن شیریں نے اکنا ویسٹ ریجن کے ڈائریکٹر برادر خالد میمن، اکنا سدرن کے ایریا منیجر برادر عبداللہ زکریا اور اکنا شمالی کے ایریا منیجر نوید احمد کو دیا۔

ظہرانے کی اس تقریب میں ایک سو فلاحی تنظیموں کے نمائندے موجود تھے۔

اس موقع پر اکنا کی اس علاقے میں شاندار کارکردگی اور اس کے رضاکاروں کی ضرورت کے ہر موقع پر موجودگی اور خدمات پر زبردست خراج تحسین پیش کیا گیا۔