ٹیکس ہاؤس پشاورمیں آن لائن کھلی کچہری14جون کو منعقدہوگی

June 10, 2023

پشاور(نامہ نگار)ٹیکس گزار حضرات کے جائز مسائل کے ازالے کیلئے آن لائن کھلی کچہری بروز بدھ مورخہ 14/06/2023 (دن11:00 بجے تا 12:00بجے) ٹیکس ہاؤس پشاور میں منعقد ہو گی۔جس میں چیف کمشنر انلینڈ ریوینیوریجنل ٹیکس آفس پشاوظفر اقبال خان خصوصی طورپر شرکت کریں گے۔جبکہ کمشنرودہولڈنگ زون طارق جمال خٹک ،کمشنر پشاور زون محمد آیاز، کمشنرکارپوریٹ زون شوکت حیات ، ایڈیشنل کمشنر ہیڈکوارٹر بہادر شیر آفریدی اور ا سسٹنٹ کمشنر/فوکل پرسن فہیم راشد چیف کمشنر کی معاونت کیلئے موجود ہونگے۔تاجر برادری اور دیگر ٹیکس گزار حضرات ٹیکس سے متعلق اپنے جائز مسائل کے ازالہ کیلئے آن لائن کھلی کچہری میں فیس بک کے www.facebook.com/rtopwr ویب سائٹ پر شرکت کر سکتے ہیں۔