کچا سدیپ کے 50 کے نوٹ نے مداح کی زندگی بدل دی

June 10, 2023

بھارتی اداکار کچا سدیپ کے 50 روپے کے نوٹ نے ایک مداح کی زندگی بدل دی۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق کچا سدیپ نے جس شخص کو 50 کا نوٹ دیا وہ بعد میں فلم پروڈیوسر جگی کے نام سے مشہور ہوا۔

کہانی کچھ یوں ہے کہ کچا سدیپ 17 برس قبل اپنے ایک مدح سے بنگلور میں ایک سینما کے باہر ملے، اُس وقت اداکار نے ناشتہ نہیں کیا تھا۔

ان کے بالکل ساتھ ایک زبردست مداح موجود تھا، سدیپ نے اسے کچھ پیسے دیے اور ناشتہ لانے کا کہا، جگی جلدی میں سڑک پار سے اپنے پسندیدہ اداکار کےلیے اڈلی اور چٹنی لے آیا۔

جگی جب کچا سدیپ کےلیے ناشتہ لایا تو اداکار نے اسے اپنے کھانے کی آفر کی، لیکن بطور مداح اس نے شائستگی سے انکار کردیا، اس پر اسٹار اداکار نے اسے 50 نوٹ دیا اور کہا کہ جو اُس کی مرضی ہو کھالے۔

مداح 50 روپے کا نوٹ لینے کے بعد مخمصے کا شکار ہوگیا کہ وہ اسے خرچ کردے یا اپنے پاس سنبھال کر رکھ لے؟

آخر کار اُس نے نوٹ بٹوے میں محفوظکرنے کا فیصلہ کیا اور اپنے پیسوں سے ناشتہ کرلیا۔

جگی جو بعد میں فلم پروڈیوسر بن گئے، انہوں نے یہ واقعہ اپنی فلم کی پروموشن تقریب کے دوران سنایا اور ساتھ ہی دعویٰ کیا کہ کچا سدیپ کے 50 کے نوٹ نے میری قسمت بدل دی۔