ڈاکوؤں نے 7 وارداتوں میں لاکھوں روپے اور موبائل فونز چھین لیے

September 21, 2023

لاہور(کرائم رپورٹر ) باٹا پور میں ڈاکو جبار علی سے 6لاکھ 70 ہزار اور موبائل فون ،مصطفی ٹاؤن میں سلیم احمد کے گھر اہل خانہ کویرغمال بناکر9لاکھ 40 ہزار اور زیورات ،داتا دربار کے علاقے میں معین سے 2لاکھ17 ہزار ،ہربنس پورہ میں موٹرسائیکل سوار ڈاکوحمزہ سے 29 ہزار روپے نقدی و موبائل فون ، اقبال ٹاؤن میں ریحان سے 21 ہز ار اور موبائل فون ،شالیما میں ڈاکوعرفان علی سے11لاکھ 30 ہزار و موبائل،گلشن اقبال میں ڈاکو رضا شاہ سے90 ہزار اور موبائل فون چھین کر فرار ہو گئے جبکہ سندر،مصطفی ٹاؤن، ٹاؤن شپ، جوہر ٹاؤن، گرین ٹاؤن اوربرکی سے گاڑیاں اورسبزہ زار، ستوکتلہ، کاہنہ، لیاقت آباد، رائیونڈ، مانگا منڈی اور شاہدرہ سے موٹرسائیکل چوری ہوگئے۔