باب میننڈیز نے سینیٹ کی خارجہ تعلقات کمیٹی کی چیئرمین شپ چھوڑ دی

September 23, 2023

امریکی سینیٹر باب میننڈیز نے رشوت کے بدلے مصری حکومت کے لیے کام کرنے کے الزام عائد ہونے پر سینیٹ کی خارجہ تعلقات کمیٹی کی چیئرمین شپ عارضی طور پر چھوڑ دی۔

گورنر نیوجرسی فل مرفی اور بعض ڈیموکریٹس نے مطالبہ کیا ہے کہ باب میننڈیز سینیٹر کے عہدے سے بھی استعفی دیں تاکہ شفاف تحقیقات آگے بڑھ سکے۔

واضح رہے کہسینیٹرباب میننڈیز اور اُن کی بیوی پر اختیارات اور اثر و رسوخ کو غلط استعمال کرنے، بھاری رشوت لینے اور مصر کی حکومت کو فائدہ پہنچانے کے الزامات ہیں۔

دونوں میاں بیوی کے گھر کی تلاشی کے دوران ایک لاکھ ڈالر مالیت کا سونا اور 4 لاکھ 80 ہزار ڈالر نقد رقم برآمد ہوئی تھی۔

سینیٹر میننڈیز کے خلاف 6 سال پہلے بھی کرمنل کیس چلا تھا لیکن جیوری ڈیڈلاک کی وجہ سے وہ مقدمہ خارج ہوگیا تھا۔