بنگلادیش لیگ: کئی پاکستانی کھلاڑی ڈرافٹنگ لسٹ کا حصہ

September 23, 2023

بنگلادیش پریمیئر لیگ (بی پی ایل) نے اگلے سیزن کےلیے پلیئرز ڈرافٹنگ کی ابتدائی فہرست جاری کردی۔

ابتدائی فہرست میں متعدد پاکستانی کھلاڑی مختلف کیٹگریز میں شامل ہیں۔

بنگلادیش پریمیئر لیگ نے آبندہ سیزن کےلیے کھلاڑیوں کی ڈرافٹنگ کی ابتدائی لسٹ جاری کردی ہے۔

رنگپور رائیڈرز نے بابر اعظم اور احسان اللّٰہ کو براہ راست سائن کیا۔

کھلنا ٹائیگرز نے فہیم اشرف، فورچون باریشل نے شعیب ملک، فخر زمان، محمد عامر اور عباس آفریدی کو براہ راست سائن کیا۔

کومیلا وکٹورینز نے محمد رضوان ،افتخار احمد، زمان خان، خوشدل شاہ اور نسیم شاہ کو اسکواڈ کا حصہ بنایا۔

چٹوگرام چیلنجر نے محمد حارث اور محمد حسنین کو ریٹین کیا، بنگلا دیش پریمیئرلیگ کی ڈرافٹنگ اتوار کو ہوگی۔