• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی کھلاڑیوں کا رویہ بالکل اچھا نہیں تھا، غیر اخلاقی تھا: سرفراز احمد

پاکستان انڈر 19 ٹیم کے مینٹور سرفراز احمد نے بھارتی کھلاڑیوں کے رویے کو افسوس ناک قرار دیا ہے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سرفراز احمد نے کہا کہ بھارتی کھلاڑیوں کا رویہ بالکل اچھا نہیں تھا، غیر اخلاقی تھا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان ٹیم نے اسپورٹس مین اسپرٹ کے ساتھ جیت کا جشن منایا، بھارتی کھلاڑیوں نے جو کیا وہ ان کا ذاتی فعل ہے۔

پاکستان انڈر 19کرکٹ ٹیم کے مینٹور سرفراز احمد نے کھلاڑیوں کی تعریف کرتے ہوئے احمد حسین اور سمیر منہاس کی کارکردگی کا خصوصی ذکر کیا۔

انہوں نے کہا کہ احمد حسین کی اننگز سمیر منہاس جتنی ہی اہمیت کی حامل تھی، جیت کے لیے کھلاڑیوں اور کوچنگ اسٹاف نے بہت محنت کی۔

کوچ شاہد انور نے کہا کہ وطن روانہ ہونے سے پہلے صرف ٹرافی اور شائقینِ کرکٹ کا دل جیتنا ہدف تھا۔

ٹیم کے کپتان فرحان یوسف نے کہا کہ مینجمنٹ نے کھلاڑیوں کو سپورٹ کیا، کسی کھلاڑی کا مورال ڈاؤن نہیں ہوا۔

پلیئر آف دی فائنل سمیر منہاس نے کہا کہ میں نے نیچرل کھیل پر توجہ دی اور منیجمنٹ نے مجھے بہت سپورٹ کیا۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید