نیشنل میڈیسن اور تھوک مارکیٹ پر چھاپہ، جعلی دوائیں برآمد، 2 دکانیں سیل

September 24, 2023

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ضلع جنو بی کراچی کی انتظامیہ نے نیشنل میڈیسن مارکیٹ اور تھوک مارکیٹ میں چھا پہ مار کر مشتبہ دکانو ں سے ذخیرہ کی گئی جعلی ، غیر رجسٹرڈ، نارکوٹک کنٹرولڈ، دیگر جان بچانے والی اور زائد قیمت پر فروخت کی جارہی دوائیں بھاری مقدار میں برآمد کرکے 2دکانیں سر بمہر کردیں۔ تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر آرام باغ سب ڈویژن نے ہفتے کو یہاں ڈرگ کنٹرول ایڈمنسٹریشن کی ٹیم اور پولیس کے ساتھ نیشنل مارکیٹ میں اچانک چھا پہ مارا، جس کے دوران مشتبہ دکانو ں سے جعلی، زا ئدالقیمت، غیر رجسٹرڈ، نارکوٹک کنٹرولڈ اور دیگر جان بچانے والی دوائیں جو بھاری مقدار میں ذخیرہ کی گئی تھیں، برآمد کر کے متعلقہ دکا ن سربمہر کردی۔ چھاپہ مار ٹیم نے تھوک فروشوں کی دکانوں کا بھی معائنہ کیا اور غیر قانونی عمل کی مرتکب ایک دکان سر بمہر کردی،جب کہ 10سے زائد غیر قا نو نی دوائوں کے کاٹن بھی ضبط کئے گئے۔