• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میں بارش، کیماڑی میں 6 ملی میٹر ریکارڈ، سردی کی شدت میں مزید اضافہ متوقع، پارہ سنگل ڈیجٹ تک گرسکتا ہے، محکمہ موسمیات

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) کراچی میں اتوار کی صبح بیشتر علاقوں میں بارش اور بوندا باندی ہوئی ،سب سے زیادہ بارش کیماڑی میں6 ملی میٹرریکارڈ کی گئی، بارش کا یہ سلسلہ اب کراچی سے ختم ہوچکا ہے، مغربی ہوائیں مشرق کی جانب منتقل ہو گئی ہیں، محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں اب کوئٹہ سے چلنے والی ہواؤں کا اثرشروع ہوگا، جس کے باعث سردی کی شدت میں مزیداضافہ متوقع ہے جب کہ آنےوالے دنوں میں کراچی کاپارہ سنگل ڈیجٹ تک گرسکتا ہے، 29 دسمبر سے مغربی ہواؤں کا سلسلہ ملک بھر کو متاثر کررہا ہے۔
شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید