کراچی ( جنگ نیوز ) صوبائی محتسب محمد سہیل راجپوت نے کہا ہے کہ آبادی کے تناسب سے دنیا بھر میں اس وقت سب سے زیادہ تعداد نوجوانوں کی ہے جبکہ پاکستان کی آبادی کا بھی 65-70 فیصد نوجوانوں پر مشتمل ہے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے المنائی ایسوسی ایشن گورنمنٹ کالج یونیورسٹی حیدرآباد (کراچی چیپٹر) کے تحت محمد علی جناح یونیورسٹی میں تقریب بیٹھک میں گفتگو کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ بحیثیت المنائی میری کوشش ہے کہ حیدرآباد کے طلباء کے لیے اسکالر شپس ،یا فنڈز اور ایسے پلیٹ فارم کا بندوبست کریں جہاں قابل و مستحق طلباء اپنی تعلیم جاری رکھ سکیں،سندھ ہائر ایجوکیشن کمیشن کے سیکریٹری معین الدین صدیقی ، گورنمنٹ کالج یونیورسٹی حیدرآبادکے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر معظم علی خان، اقبال قریشی اور امین یوسف نے بھی خطاب کیا۔