• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بر سر اقتدار جماعت شہریوں کو ترقی کے نام پر دھوکہ دے رہی ہے، اشرف قریشی

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) کراچی بحالی تحریک کے کنوینر اشرف جبار قریشی نے کہا ہےکہ سندھ حکومت کے شہر کراچی پاکستان کا سب سے ترقی یافتہ شہر بنانے کے دعوے زمینی حقائق سے مطابقت نہیں رکھتے، بر سر اقتدار جماعت شہریوں کو ترقی کے نام پر مسلسل دھوکہ دے رہی ہے شہر میں جاری بیشتر ترقیاتی منصوبے تا حال نامکمل ہیں جبکہ زمینی حقائق حکومتی دعووں کے برعکس ہیں، اربوں روپے کے پیکجز کہ اعلانات تو کئےجاتے ہیں مگر شفافیت اور بروقت تکمیل کا کوئی نظام موجود نہیں، کراچی کے شہریوں کی روز مرہ زندگی مشکلات کا شکار ہے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید