کراچی ( اسٹاف رپورٹر) سندھ ایکشن کمیٹی کے زیر اہتمام کراچی پریس کلب میں ملک میں جاری سماجی، معاشی اور سیاسی چیلنجز پر سندھ نیشنل کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، صدارت سندھ یونائیٹڈ پارٹی کے صدر اور کنوینر سندھ ایکشن کمیٹی سید زین شاہ نے کی، اعلامیہ کے مطابق کانفرنس کے شرکاء نے کہا کہ پاکستان ایک کثیر القومی ملک ہے جس میں سندھ بلوچستان پختونخوا اور پنجاب برابرکی قومی اکائیاں ہیں، آئینی ترمیم کے ذریعے قومی اکائیوں کو توڑ کر نئے صوبوں کا قیام فیڈریشن کے تصور کے خلاف ہے جسے مکمل طورير مسترد کیا جاتا ہے، 27 ویں آئینی ترمیم حق حاکمیت آزادی اظہار، پارلیمانی بالادستی، عدلیہ کی آزادی اور وسائل کی ملکیت پر حملہ ہے اور ان ترامیم کو واپس لیا جائے۔