لاہور میں بچے سے مبینہ زیادتی کا ملزم گرفتار

September 27, 2023

لاہور کے علاقے نواب ٹاؤن میں پولیس نے 12 سالہ بچے سے مبینہ زیادتی کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔

سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس پی) صدر سدرہ خان کے مطابق ملزم نعمان نے بچے کو ڈرا دھمکا کر زیادتی کا نشانہ بنایا۔

اطلاع ملنے پر پولیس نے فوری کارروائی کی اور ملزم کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا۔

ایس پی سدرہ خان کے مطابق بچے کا میڈیکل کرواکر ملزم سے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔