اٹک: 4 سالہ بچے کے اغوا کا الزام، 2 افراد گرفتار

September 27, 2023

اٹک کے علاقے اکبر ٹاؤن کامرہ سے 4 سالہ بچے کے اغوا کے الزام میں 2 افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان میں سے ایک کی عمر 12 سے 15 سال ہے۔

پولیس کے مطابق 4 سالہ بچے کی دادی نے ملزمان اغوا کرتے وقت دیکھ لیا تھا، جس کے شور مچانے پر محلے داروں نے ملزمان کو پکڑلیا۔

پولیس کے مطابق محلے داروں نے ملزمان کی درگت بنانے کے بعد پولیس کے حوالے کردیا۔