بورڈ آف ریونیو سندھ، جدید الیکٹرانک سہولتوں کا نظام متعارف کرانے کا فیصلہ

September 28, 2023

کراچی (اسٹاف رپورٹر) عوام کی آسانی اور رجسٹریشن اور میوٹیشن کے عمل میں شفافیت کے لئے بورڈ آف ریونیو سندھ میں جدید الیکٹرانک سہولتوں کا نظام متعارف کرانے کا فیصلہ ،بورڈ آف ریونیو سندھ اور پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے درمیان سروس لیول ایگریمنٹ (SLA) کا معاہدہ ،تفصیلات کے مطابق نگران صوبائی وزیر برائے ریونیو ، صنعت و تجارت سندھ محمد یونس ڈاگھا نے کہا ہے کہ سندھ بورڈ آف ریونیو میں عوام کی آسانی اور رجسٹریشن کے عمل میں شفافیت کیلئے سندھ حکومت نے جدید الیکٹرانک ٹیکنالوجی سے استفادہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔