ملتان (سٹاف رپورٹر)جامعہ زکریاایڈمشن کمیٹی کا اجلاس یونیورسٹی کمیٹی روم میں ہوا۔ جس کی صدارت چیئرمین ایڈمشن کمیٹی و ڈین پروفیسر ڈاکٹر سعید اختر نے کی جبکہ اجلاس میں ممبران ایڈمشن کمیٹی ڈین پروفیسر ڈاکٹر جاوید احمد ، ڈین پروفیسر ڈاکٹر شوکت ملک ، کنٹرولر امتحانات پروفیسر ڈاکٹر محمد امان اللہ، ڈائریکٹر اکیڈمکس پروفیسر ڈاکٹر جاوید اختر سلیانہ ، پروفیسر ڈاکٹر طاہر سلطان ، پروفیسر ڈاکٹر عذرا یاسمین، پرنسپل گیلانی لاء کالج ڈاکٹر سمزہ فاطمہ ، ڈاکٹر جویریہ عباس ، چیئرمین شعبہ آئی ٹی اور ڈپٹی رجسٹرار رجسٹریشن خالد بن طالب نے شرکت کی۔ اجلاس میں داخلوں سے متعلق اموراور سکالرشپس بارے غور و حوض اور اہم فیصلے کئے گئے۔