چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست ضمانت کی ان کیمرہ سماعت سے متعلق درخواست کی سماعت آج ہوگی

October 02, 2023

اسلام آباد (خبر نگار) سائفر کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست ضمانت کی سماعت ان کیمرہ کرنے کی متفرق درخواست کی سماعت آج اسلام آباد ہائی کورٹ میں ہوگی۔ ایف آئی اے کی جانب سے دائر متفرق درخواست کی سماعت چیف جسٹس عامر فاروق سماعت کریں گے۔ چیئرمین پی ٹی آئی کی سائفر کیس میں درخواست ضمانت کی سماعت بھی آج چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ کے روبرو سماعت کیلئے مقرر ہے۔ ایف آئی اے کی جانب سے سپیشل پراسیکیوٹر شاہ خاور نے سماعت ان کیمرہ کرنے کی متفرق درخواست دائر کی ہے۔ گزشتہ سماعت پر ایف آئی اے نے چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست ضمانت کی سماعت ان کیمرہ کرنے کی زبانی استدعا کرتے ہوئے موقف اپنایا تھا کہ اس کیس میں حساس نوعیت کی دستاویزات اور معلومات ہیں۔