ہنڈی اور غیر قانونی ایکس چینجز کیخلاف آپریشن‘ 239 ملزمان گرفتار

October 02, 2023

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی تحقیقاتی ایجنسی ( ایف آئی اے ) کی حوالہ ہنڈی اور غیرقانونی کرنسی ایکس چینجز کیخلاف کارروائیاں جاری ہیں‘ چھ ہفتوں کے دوران 239 ملزمان کو گرفتارکرکے 66کروڑ سے زائد مالیت کی ملکی و غیر ملکی کرنسی برآمد کر لی گئی ہے۔ایف آئی اے کے آپریشنز کی ہفتہ وار رپورٹ وزارت داخلہ میں جمع کرا دی گئی ہے جس کے مطابق چھ ہفتوں کے دوران172چھاپہ مار کارروائیاں کرتے ہوئے 170مقدمات درج کیے گئے ہیں۔رپورٹ کے مطابق کارروائیوں کے دوران برآمد کی گئی رقم میں 2 لاکھ 78ہزار امریکی ڈالر اور 12کروڑ روپے مالیت کی دیگر غیر ملکی کرنسی شامل ہے۔