کراچی( اسٹاف رپورٹر )شہر کے مختلف علاقوں میں ہفتہ کوبھی ٹریفک جام رہا۔ تفصیلات کے مطابق ایکسپو سینٹر میں بک فئیر کے باعث بڑی تعداد میں لوگ ایکسپو سینٹر پہنچے جبکہ لیاقت آباد 10 نمبر جانب غریب آباد ٹاؤن آفس کے سامنے سر شاہ سلیمان روڈ پر واٹر بورڈ کے عملے کی جانب سے ترقیاتی کام اور یونیورسٹی روڈ پر جاری ترقیاتی کام کے باعث نیشنل اسٹیڈیم، یونیورسٹی روڈ، حسن اسکوائر ،غریب آباد، عیسیٰ نگری اور گلشن اقبال میں بدترین ٹریفک جام ہو گیا اور گاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں۔