• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بیرون ممالک مقیم پاکستانیوں کے انٹرپول کے ذریعے وارنٹ حاصل کرنے کی کارروائی شروع

پیرس( رضا چوہدری / نمائندہ جنگ) بیرون ممالک مقیم پاکستانیوں کے انٹرپول کے ذریعے وارنٹ حاصل کرنے کارروائی شروع۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اپنے حالیہ دورۂ برطانیہ کے دوران لندن میں اعلیٰ برطانوی حکام سے اہم ملاقاتیں کیں، جن میں باہمی قانونی تعاون، مفرور ملزمان اور انٹرپول کے ذریعے مطلوب افراد سے متعلق معاملات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق ان ملاقاتوں میں پاکستانی حکام نے بیرونِ ملک مقیم بعض پاکستانی شہریوں کے خلاف قانونی کارروائی، بالخصوص ریڈ وارنٹس (Red Notices) کے اجرا اور عملدرآمد کے معاملات اٹھائے۔ برطانوی حکام نے پاکستانی وفد کو مشورہ دیا کہ چونکہ ریڈ وارنٹس کا معاملہ براہِ راست انٹرپول کے دائرۂ اختیار میں آتا ہے، اس لئے اس حوالے سے انٹرپول کے ہیڈکوارٹر (لیون، فرانس) سے باضابطہ طور پر رجوع کیا جائے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اس تناظر میں انٹرپول کے متعلقہ ادارے کو بائیس متعدد بیرونِ ممالک مقیم پاکستانی شہریوں کے بارے میں فائلیں موصول ہو چکی ہیں، جن میں مختلف نوعیت کے سنگین مقدمات، مالی جرائم اور دیگر قانونی معاملات شامل بتائے جا رہے ہیں۔

ملک بھر سے سے مزید