• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملک بھر میں فی الفور تعلیمی ایمرجنسی نافذ کی جائے،خالد مقبول

کراچی (اسٹاف رپورٹر) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے چیئرمین و وفاقی وزیر برائے تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ وقت آگیا ہے کہ ملک بھر میں فی الفور تعلیمی ایمرجنسی نافذ کی جائے تاکہ ہم اپنی آنے والی نسلوں کے مستقبل کو محفوظ بنا سکیں، نئی نسل کو انٹرنیٹ کے سحر سے نکل کر دوبارہ کتاب اور شعور کی طرف لوٹنا ہوگا۔ ایکسپو سینٹر کراچی میں جاری عالمی کتب میلے کا دورہ کیا اور بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک اس وقت ایک سنگین تعلیمی بحران کی زد میں ہے اور ڈھائی کروڑ سے زائد بچوں کا اسکولوں سے باہر ہونا ایک ایسا قومی المیہ ہے جس پر مزید خاموشی اختیار نہیں کی جا سکتی۔ ملک بنا لیا مگر 78 برسوں میں مقصد نہیں بنا پائے۔ پاکستان میں جتنی جمہوریت آزاد ہے اتنا ہی سچ بولنا چاہئے۔ ہمارا خطہ ترقی کر رہا ہے مگر ہم نجانے کیا کر رہے ہیں، کراچی میں مزید 6 سے 7 جامعات آنے والی ہیں۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ کراچی نہ صرف پاکستان کا معاشی انجن ہے بلکہ علم و ادب کا گہوارہ بھی ہے۔

ملک بھر سے سے مزید