گلوبل اوور 40 کرکٹ کپ: علیم ڈار کی طبعیت خراب ہو گئی

October 02, 2023

امپائر علیم ڈار—فائل فوٹو

گلوبل اوور 40 کرکٹ کپ کے فائنل میچ کے دوران امپائر علیم ڈار کی طبعیت خراب ہو گئی۔

علیم ڈار کوطبعیت خراب ہونے کے باعث اسٹیڈیم سے ہوٹل روانہ کر دیا گیا۔

پاکستان ویٹرنز ایسوسی ایشن کےچیئرمین کا کہنا ہے کہ علیم ڈار کی گزشتہ رات سے طبیعت ٹھیک نہیں تھی۔

واضح رہے کہگلوبل اوور 40 کرکٹ کپ کا فائنل میچ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان کھیلا جا رہے ہے۔

پاکستان نے ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔