اے ایف سی چیمپئنز لیگ: ایران اور سعودی فٹ بال کلب کا میچ منسوخ کردیا گیا

October 02, 2023

اے ایف سی چیمپئنز لیگ میں ایرانی فٹ بال کلب سیفہان اور سعودی فٹ بال کلب الاتحاد کا میچ منسوخ کردیا گیا۔

اصفہان میں سعودی کلب نے میدان میں نصب قاسم سلیمانی کے مجسمے کے سبب میچ کھیلنے سے انکار کیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق سعودی کلب الاتحاد میدان سے ایئرپورٹ روانہ ہوگیا۔

ایرانی پاسداران انقلاب کی القدس فورس کے سربراہ جنرل قاسم سلیمانی کو جنوری 2020 میں بغداد کے ایئرپورٹ پر امریکی ڈرون حملے میں قتل کردیا گیا تھا۔