ملتان(سٹاف رپورٹر)جوڈیشل مجسٹریٹ ملتان نے سادہ لوح فیملیز کو بھکاری بنا کر سعودی عرب بھجوانے کے مقدمہ میں ملوث دو ملزمان کا دو دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا ہے اس موقع پر ملزمان کو عدالت پیش کرتے ہوئے تفتیشی افسر نے موقف اختیار کیا کہ ملزمان سے دیگر ملزمان کی نشاندہی اور لاکھوں روپے کی رقم کی برآمدگی ہونی باقی ہے اس لیے جسمانی ریمانڈ منظور کیا جائے۔ جوڈیشل مجسٹریٹ ملتان نے بھاری مقدار میں آئس ہیروئن اور 80 گرام افیون برآمد ہونے کے مقدمہ میں ملوث دو ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوانے کے احکامات جاری کر دیے ۔