آگ بجھانے والی گاڑی / فائر بریگیڈ کا رنگ سُرخ کیوں ہوتا ہے؟

November 19, 2023

اس کی سب سے بڑی وجہ یہ ہے کہ سُرخ رنگ کو خطرے کی نشانی سمجھا جاتا ہے۔ مثال کے طور پر ٹریفک سگنل اگر سُرخ ہے تو رُکنا ہے ہرا ہے تو چلنا ہے۔

اس کے علاوہ سُرخ رنگ کی ویو لینتھ باقی رنگوں کی نسبت سب سے لمبی ہوتی ہے جس کی وجہ سے سُرخ رنگ باقی رنگوں کی نسبت دور سے زیادہ نمایا ہوتا ہے اسی لئے سٹاپ کا سائن بھی ہمیشہ سُرخ رنگ کا ہوتا ہے۔

یہی وجہ ہے فائر بریگیڈ کو سُرخ پینٹ کیا جاتا ہے تاکہ دور سے اسے پہچان لیا جائے اور ا ن کے لئے ٹریفک سے گزرنا آسان ہوجائے۔