آرمی چیف جنرل عاصم منير کی کویتی ولی عہد شیخ مشعل الاحمد الجابر الصباح سے ملاقات

November 29, 2023

آرمی چیف جنرل عاصم منیر اور کویتی ولی عہد شیخ مشعل الاحمد الجابر الصباح کی ملاقات کا ایک منظر۔(تصویر بشکریہ سوشل میڈیا)۔

پاک فوج کے سربراہ جنرل سید عاصم منير کی کویتی ولی عہد شیخ مشعل الاحمد الجابر الصباح سے ملاقات ہوئی۔

کویت سٹی میں ہونے والی اس ملاقات میں نگراں وزیرِ قانون احمد عرفان اسلم اور اعلیٰ سطح کے وفد کے ارکان بھی آرمی چیف کے ہمراہ موجود تھے۔

اس موقع پر باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔