محکمۂ ایکسائز خیبر پختون خوا کا ڈائریکٹر ہیلتھ فاٹا کو خط

December 04, 2023

فائل فوٹو

صوبہ خیبر پختون خوا کے محکمۂ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن نے فاٹا کے ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز کوٹوکن ٹیکس نادہندہ گاڑیوں سے متعلق خط لکھا ہے۔

خیبر پختون خوا کے محکمۂ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کی جانب سے خط میں اس بات سے آگاہ کیا گیا ہے کہ ہیلتھ سروسز فاٹا کی گاڑیاں ٹوکن ٹیکس کی مد میں 23 لاکھ 26 ہزار 644 روپےکی ڈیفالٹرز ہیں۔

خط میں لکھا گیا ہے کہ کہ ہیلتھ سروسز فاٹا کو ٹوکن ٹیکس سے متعلق بار بار آگاہ کیا گیا، 20 دسمبر 2023ء سے پہلے ٹوکن ٹیکس ادا کرنا ضروری ہے۔

خط میں یہ بھی لکھا ہے کہہیلتھ سروسز فاٹا کی ٹوکن ٹیکس نادہندہ گاڑیوں کےخلاف قانونی کارروائی کی جائےگی۔