کراچی، انیس قائمخانی عائشہ منزل پر لگائے گئے ریلیف کیمپ پہنچ گئے

December 07, 2023

متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینئر انیس قائمخانی عائشہ منزل پر لگائے گئے ریلیف کیمپ پہنچ گئے اور امدادی کاموں کا جائزہ لیا۔

ترجمان ایم کیو ایم کے مطابق انیس قائمخانی کے ہمراہ اراکین رابطہ کمیٹی شکیل احمد، ارشد حسن، زاہد منصوری و دیگر ذمہ داران اور کارکنان بھی موجود تھے۔

انیس قائم خانی نے عائشہ منزل عرشی شاپنگ سینٹر میں لگنے والی آگ کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین سے تعزیت کی اور ہمدردی کا اظہار کیا۔

انہوں نے آتشزدگی کے نتیجے میں ہونے والے نقصان پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے نگراں حکومت سے اپیل کی کہ نقصان کا ازالہ کیا جائے۔