ڈاکٹراختیار بیگ FPCCI کی اسٹینڈنگ کمیٹی برائے بینکنگ، فنانس اینڈ کریڈٹ 2024-25 کیلئے کنوینر مقرر

February 21, 2024

کراچی( جنگ نیوز )فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے صدر عاطف اکرام شیخ نے معروف صنعتکار اور FPCCI کے سابق سینئر نائب صدر ڈاکٹر مرزا اختیار بیگ کو FPCCI کی اسٹینڈنگ کمیٹی برائے بینکنگ، فنانس اینڈ کریڈٹ کا 2024-25 کیلئے کنوینر مقرر کیا ہے ،ڈاکٹر بیگ عالمی بینکنگ، کریڈٹ اور فنانس میں وسیع تجربہ رکھتے ہیں اور گزشتہ 12 برسوں سے پاکستان کی اپیکس باڈی FPCCI کی بینکنگ کمیٹی کی سربراہی کرتے ہوئے بزنس کمیونٹی کے مسائل اسٹیٹ بینک اور دیگر مالیاتی اداروں کے ذریعے نہایت موثر طریقے سے حل کروارہے ہیں۔