برطانیہ کے شاہ چارلس سوم کی تصویر والے نوٹ 5 جون کو جاری ہوں گے

February 21, 2024

برطانوی شاہ چارلس سوم کی تصویر والے کرنسی نوٹ برطانیہ میں 5 جون کو جاری ہوں گے۔

لندن سے برطانوی میڈیا کے مطابق 5، 10، 20 اور 50 پاؤنڈ کے نوٹوں پر شاہ چارلس کی تصویر ہوگی۔

برطانوی میڈیا کے مطابق ملکہ الزبتھ دوم کی تصویر والے نوٹ بھی قابل استعمال رہیں گے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق شاہ چارلس سوم اور ملکہ کی تصاویر والے نوٹ قابل استعمال ہوں گے۔

برطانوی میڈیا نےبینک آف انگلینڈ کے حوالے سے بتایا کہ نوٹوں کے نئے راؤنڈ صرف طلب پورا کرنے کیلئے چھاپے جائیں گے۔