اسرائیل کا فلسطینی ریاست کو تسلیم نہ کرنے کا فیصلہ

February 21, 2024

اسرائیل نے فلسطینی ریاست کو تسلیم نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

تل ابیب سے عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی پارلیمنٹ نے یکطرفہ طور پر فلسطینی ریاست تسلیم کرنے کو مسترد کر دیا۔

اسرائیلی پارلیمنٹ کے 99 ارکان نےحمایت اور 9 نے مخالفت میں ووٹ دیا۔

عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی وزیر اعظم نے اتوار کو پارلیمنٹ میں دو ریاستی حل ماننے سے انکار کیا تھا۔