غزہ جنگ، برطانوی پارلیمنٹ میں قرارداد پر اسپیکر کی اراکین سے معافی

February 22, 2024

بشکریہ انٹرنیشنل میڈیا

غزہ میں فوری جنگ بندی کے لیے اسکاٹش نیشنل پارٹی کی برطانوی پارلیمنٹ میں قرارداد پر اسپیکر نے اراکین پارلیمنٹ سے معاف مانگ لی ہے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق اسپیکر لنزے ہوئل نے جنگ بندی سے متعلق تنازع پر اراکین پارلیمنٹ سے معافی مانگی، تنازع جنگ سے متعلق لیبر کی تحریک پر ووٹنگ کی اجازت دینے پر ہوا۔

ٹوری اور ایس این پی اراکین نے ووٹنگ کی اجازت دینے کے اسپیکر کے فیصلے پر احتجاج کیا تھا۔

اسپیکر کے خلاف 33 اراکین پارلیمنٹ نے تحریک عدم اعتماد پر دستخط کردیے۔

دوسری جانب فلسطین سالیڈیرٹی کمپین کے ہزاروں افراد نے پارلیمنٹ کے باہر جنگ بندی کے لیے مظاہرہ کیا۔