لودھراں: وین اور ٹریکٹر ٹرالی میں ٹکر، 6 مسافر جاں بحق

February 22, 2024

تصویر بشکریہ فیس بک

لودھراں میں تیز رفتاری کے باعث مسافر وین اور ٹریکٹر ٹرالی میں ٹکر ہوئی ہے۔

ریسکیوذرائع کے مطابق مسافر وین اور ٹریکٹرٹرالی کے حادثے میں 6 مسافر جاں بحق ہو گئے۔

ریسکیوذرائع نے بتایا ہے کہ مذکورہ حادثے میں 16 افراد شدید زخمی ہوئے ہیں۔

ریسکیوذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ حادثے کے تمام زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔