پاکستان نے ہمیشہ فلسطینیوں کے حقوق کو اجاگر کیا، عالمی عدالت میں مؤقف

February 24, 2024

اسلام آباد (خبر نگار،نامہ نگار خصوصی ) وفاقی وزیرقانون احمد عرفان اسلم نے عالمی عدالت انصاف میں پاکستان کا موقف پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ فلسطینیوں کے حقوق کو اجاگر کیا ہے

عالمی عدالت انصاف فلسطینیوں کے حق خود ارادیت کو تسلیم کر چکی ہے ، پاکستان فلسطینیوں کے حق خود ارادیت کا حامی ہے اور ہمیشہ فلسطین پر اسرائیل کے غاصبانہ قبضے کی مخالفت کی۔

پاکستان نے مسئلہ فلسطین کو ہر فورم پر اٹھایا۔ فلسطین پر اسرائیل کے غیر قانونی قبضے کا فوری خاتمہ کیا جائے۔

وزارت قانون کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق وفاقی نگران وزیر قانون نے عالمی عدالت انصاف میں فلسطین سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران مزید کہا کہ اسرائیل منظم طریقے سے فلسطینیوں کی نسل کشی کر رہا ہے۔ فلسطین کا تاریخی تشخص فوری طور پر بحال کیا جائے۔