کراچی( اسٹاف رپورٹر ) ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے رفعت مختار نے ایف آئی اے زونل آفس بلوچستان کا دورہ کیا۔دورے کے دوران ڈی جی ایف آئی اے نے انتظامی اور تفتیشی امور کا جائزہ لیا۔ڈائریکٹر بلوچستان زون بہرام خان نے ڈی جی ایف آئی اے کو بلوچستان زون کی مجموعی کارکردگی اور جاری کارروائیوں سے متعلق مفصل بریفنگ دی۔رواں سال حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث عناصر کے خلاف 89 مقدمات درج کئے گئے جبکہ 112 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔