• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور کی زہریلی سردیاں: اسموگ نے شہری زندگی مفلوج کر دی

لاہور( جنگ نیوز) پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں سردیوں کے آغاز کے ساتھ ہی اسموگ نے ایک بار پھر زندگی کو شدید متاثر کرنا شروع کر دیا ہے۔ ماہرین کے مطابق رواں موسم میں شہر کا فضائی معیار مسلسل ’خطرناک‘ سطح پر رہ رہا ہے، جس کے باعث موسم سرما زہریلاہوگیا ہے اور شہریوں میں صحت کے مسائل بڑھ گئے ہیں اور روزمرہ معمولات بری طرح متاثر ہو رہے ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ فضا میں باریک آلودہ ذرات اور مضر گیسوں کی زیادہ مقدار سانس، آنکھوں اور دل کے امراض میں تیزی سے اضافہ کر رہی ہے، جبکہ بچے، بزرگ اور سانس کے مریض اس صورتحال سے سب سے زیادہ متاثر ہو رہے ہیں۔ شہریوں نے بتایا کہ دھند اور آلودگی کے امتزاج نے ایک طرح کا ”اندرونی لاک ڈاؤن“ پیدا کر دیا ہے۔
ملک بھر سے سے مزید