• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انڈسٹری کو بچانے کیلئے شرح سود کم کرکے 6 فیصد کی جائے، چوہدری سلامت

فیصل آباد (نمائندہ جنگ) پاکستان ہوزری مینوفیکچررز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے پیٹرن چیف چوہدری سلامت علی نے کہا ہے کہ انڈسٹری کو بچانے کیلئے شرح سود کم کرکے 6 فیصد کی جائے، برآمدات میں اضافے اور معاشی سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لئے شرح سود میں کمی لازمی ہے۔ جب تک بجلی اور گیس کی قیمت کم نہیں کی جائے گی سرکلر ڈیٹ ختم نہیں ہو گا اور نہ ہی انڈسٹری کی پیداواری لاگت میں کمی لائی جا سکے گی۔پاکستان میں خطے کے دیگر ممالک کی نسبت شرح سود اور بجلی و گیس کے نرخ سب سے زیادہ ہیں جس کی وجہ سے ایکسپورٹ انڈسٹری کو عالمی منڈی میں مسابقت کے حوالے سے مسائل کا سامنا ہے۔

ملک بھر سے سے مزید