• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیلنجز کے باوجود ڈاؤ یونیورسٹی کی مالی کارکردگی قابل ستائش ہے، اسماعیل راہو

کراچی(اسٹاف رپورٹر) چیلنجز کے باوجود ڈاؤ یونیورسٹی کی مالی کارکردگی قابل ستائش ہے ، اسماعیل راہو ،یونیورسٹی کے کینسر کیئر اور ٹرانسپلانٹ مراکز قابلِ فخر خدمات سرانجام دے رہے ہیں،ڈاؤ یونیورسٹی نے صوبے کو بہترین ڈاکٹرز اور ہیلتھ پروفیشنلز دیئے، وزیر جامعات و بورڈز،وزیر جامعات و بورڈز اور سندھ کی تمام سرکاری جامعات کے پرو چانسلر محمد اسماعیل راہو نے ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کی مالی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ متعدد چیلنجز کے باوجود یونیورسٹی اپنے انتظامی اُمور کو سرکاری فنڈز کے ساتھ ساتھ اپنے وسائل کے ذریعے بھی کامیابی سے چلا رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کسی بھی یونیورسٹی کے دورے سے قبل عمومی تاثر یہ ہوتا ہے کہ وہاں سے بیل آؤٹ پیکج کا تقاضا کیا جائے گا جبکہ یہاں دیکھیں تو ڈاؤ یونیورسٹی کی مالی کارکردگی قابل ستائش ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈاؤ یونیورسٹی کی سینیٹ کے 11ویں اجلاس میں صدارتی خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر وائس چانسلر پروفیسر نازلی حسین نے بھی خطاب کیا۔

ملک بھر سے سے مزید