بھارتی ریاست مدھیا پردیش میں ٹریفک حادثہ، 14 افراد ہلاک

February 29, 2024

فوٹو بشکریہ بھارتی میڈیا

بھارت کی ریاست مدھیا پردیش میں وین الُٹ گئی جس کے نتیجے میں 14 افراد ہلاک اور 21 زخمی ہوگئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق حادثہ رات 1:30 بجے پیش آیا، گاؤں کے لوگ ایک تقریب سے واپس لوٹ رہے تھے۔

بھارتی پولیس کے مطابق ڈرائیور سے گاڑی بے قابو ہوگئی تھی، زخمیوں میں خواتین بھی شامل ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق تمام زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔