ہمیشہ کی طرح اِس بار بھی یہ
کسی باعث نہ رہ جائے ادھوری
ہماری آرزو ہے، پارلیمان
کرے اپنی طبیعی عمر پوری
ڈبلن سے آنے والے ایک رومانوی کو بھی جان بوجھ کر ملک بدری کے حکم کی خلاف ورزی کرنے پر حراست میں لیاگیا ۔
حیدر آباد میں ڈینگی وائرس سے نوجوان کی ہلاکت پر اس کے والد نے سیشن کورٹ سے رجوع کر لیا۔
این ایچ ایس میں لاکھوں ایسے مریضوں کو انکشاف ہوا ہے، جو یا تو منتقل ہو چکے ہیں یا انتقال کر چکے ہیں مگر وہ جی پیز میں رجسٹرڈ ہیں اور جی پیز انکی غیر موجودگی کے باوجود رقم وصول کر رہے ہیں۔
حماس کا کہنا ہے کہ غزہ جنگ بندی کی اسرائیلی خلاف ورزیوں پر یرغمالی کی لاش کی حوالگی منسوخ کر دیں گے۔
راولپنڈی کے اڈیالہ جیل میں توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت منسوخ کر دی گئی، توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت کل اڈیالہ جیل میں مقرر تھی۔
فلسطینیوں کیلیے کام کرنے والے اقوام متحدہ کے ادارے انروا نے بچ جانے والے فلسطینی بچوں کو تعلیم دینے کا آغاز کر دیا۔
وزیر مملکت برائے داخلہ سینیٹر طلال چوہدری نے کہا ہے کہ کسی’نیازی لاء‘یا ذاتی قانون کا تصور قبول نہیں کیا جاسکتا ہے۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے ریاض میں ورلڈ اکنامک فورم کے صدر اور چیف ایگزیکٹیو بورگ برینڈے سے ملاقات کی ہے۔
برطانیہ میں وزن کم کرنے کے انجکشن لگانے والے 82 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ تحقیقات کے دوران ثابت ہوا ہے کہ انڈر ورلڈ نے 25 لاکھ افراد کو مذکورہ انجکشن 20/20 پاﺅنڈ میں فروخت کیے۔
اسرائیلی وزیرِ اعظم بن یامین نیتن یاہو نے ایک بار پھر جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے اسرائیلی فوج کو غزہ میں فوری حملے کرنے کا حکم دے دیا۔
چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے بنگلا دیش کا دورہ کیا۔ مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل ساحر شمشاد نے اس موقع پر بنگلا دیش آرمی کے سربراہ سے ملاقات کی۔
کراچی میں جامعہ کراچی کے عقب میں جھاڑیوں میں آگ لگ گئی جس پر کچھ جدوجہد کے بعد قابو پا لیا گیا۔
سوئی ناردرن نے گیس قیمت میں اوسطا 189 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو کا اضافہ مانگ لیا۔
تحریک انصاف نے آزاد کشمیر کی سیاسی صورتحال پر اجلاس طلب کرلیا ہے۔
بلدیہ اتحاد ٹاؤن کراچی میں کلینک میں علاج کے دوران ایک شخص چل بسا۔
پاکستان نے جنوبی افریقاکے خلاف سیریز کے پہلے ٹی 20 میچ میں ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔