پی آئی اے کو ایمسٹرڈیم میں واقع عمارت کی بحالی کیلئے سرمایہ کار کی تلاش

March 28, 2024

لاہور (نمائندہ جنگ)پی آئی اے کو ایمسٹرڈیم میں واقع عمارت کی بحالی کیلئے سرمایہ کار کی تلاش ہیں، چار منزلہ عمارت سال2016میں فضائی آپریشن بند ہونے کے بعد سے غیر فعال ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی آئی اے ایمسٹرڈم میں واقع اپنی عمارت کی بحالی کیلئے سرمایہ کاردھونڈ رہی ہے، عمارت کی بحالی کیلئے ڈیڑھ سے دولاکھ یورو درکار ہیں۔

سرمایہ کار کی تلاش اورمذاکرات کیلئے پی آئی اے کی دو رکنی ٹیم ایمسٹرڈیم روانہ ہوگئی ہے ، چار منزلہ عمارت سال2016میں فضائی آپریشن بند ہونے کے بعد سے غیر فعال ہے۔