ٹیکس ریٹرن جمع نہ کرانیوالے اساتذہ FBR کے ریڈار پر

March 28, 2024

لاہور ( این این آئی) انکم ٹیکس ریٹرن جمع نہ کروانے اساتذہ ایف بی آر کے ریڈار پر آگئے،سال 2023گوشوارے جمع نہ کروانے والے نادہندہ اساتذہ کو فی کس 40 ہزار روپے تک جرمانے کا فیصلہ کر لیا گیا۔

بتایا گیا ہے کہ صوبہ بھر کے ہزاروں اساتذہ نے تاحال سال 2023کا انکم ٹیکس ریٹرن جمع نہیں کروایا

۔ایف بی آر نے ٹیکس ریٹرن جمع نہ کرانے والے نادہندہ اساتذہ کی فہرستیں تیار کرلیں ‘ ڈسٹرکٹ ٹیکس آفیسرز نےفہرستیں ایجوکیشن اتھارٹیز کو بھیجوا دیں۔

ایجوکیشن اتھارٹیز نے اساتذہ کو مقررہ ڈیڈ لائن تک ٹیکس ریٹرن بھرنے کی ہدایت کردی۔ذرائع کی مطابق احکامات پر عملدرآمد نہ کرنے والے اساتذہ کی تنخواہیں بھی روکی جاسکتی ہیں۔