تقرریاں و تبادلے؛ عنبرین افتخار کو سیکریٹری سرمایہ کاری بورڈ کا اضافی چارج تفویض

March 29, 2024

اسلام آ باد ( رانا غلام قادر ) وفاقی بیوروکریٹس کے تقرر و تبادلے ،نوٹیفکیشن جا ری ۔سیکریٹری سرمایہ کاری بورڈ کا اضافی چارج ان لینڈریونیو سرو س کی گر یڈ21 کی افسر عنبرین افتخار کو تفویض کیا گیا ۔اضافی چارج مستقل سیکریٹری سرمایہ کاری بورڈ کی تعیناتی تک دیا گیا۔ امبرین افتخار ایڈیشنل سیکریٹری سرمایہ کاری بورڈ تعینات ہیں۔ پنجاب حکومت میں تعینات گریڈ 20 کے ڈاکٹر ساجد محمود چوہان کی خدمات سول سروسز اکیڈمی لاہور کے سپرد کی گئی ہیں جبکہ گریڈ 19کے ڈپٹی سیکرٹری وزارتِ وفاقی تعلیم سہیل خواجہ کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی ۔