4 اپریل کو صوبے بھر میں عام تعطیل کا اعلان

March 29, 2024

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) سندھ حکومت نے 4 اپریل جمعرات کو صوبے بھر میں عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔

سندھ حکومت کی جانب سے جاری نوٹی فیکشن کے مطابق قائد عوام شہید ذولفقار علی بھٹو کی 45برسی کے موقع پر صوبائی حکومت کے تمام دفاتر ،خود مختار ،نیم خود مختار اور تمام لوکل باڈیز کےدفاتر بند رہیں گے۔

دریں اثنا ایک دوسرے نوٹی فیکشن میں سندھ حکومت نے یکم اپریل بروز پیر کو ایسٹر کے موقع پرمسیحی برادری کے لئے چھٹی کا اعلان کیا ہے۔