امریکی شہری کے 24 گھنٹوں میں 26 ہزار سے زائد اسکواٹس

April 08, 2024

امریکی ریاست الینوائے کے شہری نے 24 گھنٹوں میں 26 ہزار سے زائد اسکواٹس کرکے گینیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں نام درج کروالیا۔

ٹونی پرائینو نامی اس شخص نے انہوں نے ریاسترہوڈ آئی لینڈ کے شہری جوئے ریورڈیز کی جانب 2020 میں بنائے گئے ریکارڈ کو توڑا ہے۔ ریورڈیز نے 24 گھنٹوں میں 25 ہزار اسکواٹس کیے تھے۔

تاہم ابٹونی پرائینو نے 24 گھنٹوں کے دوران 26 ہزار 100 اسکواٹس کرکے عالمی ریکارڈ بنادیا۔

سرٹیفکیٹ کے اجرا کےلیے گینیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کی جانب سے اسکی ویڈیو کی تصدیق کی جانی ہے۔

ٹونی پرائینو صبح میں پانچ بجے اسکواٹس کا عمل شروع کیا جو اگلے دن صبح پانچ بجے تک جاری رہا، اس دوران وہ ہر 22 اسکواٹس کے ایک سیٹ کے بعد 30 سیکنڈز کا وقفہ لیتے رہے۔